تہران، ارنا – ایرانی پہلوانوں نے بلغاریہ کے عالمی کشتی مقابلوں میں اپنی مکمل مہارت کا جوہر دکھاتے ہوئے ایک طلائی اور تین کانسی کے تمغے جیت لیے۔

بلغاریہ میں ہونے والے عالمی کشتی مقابلوں میں ایرانی کھیلاڑی میثم دلخانی نے 63 کلوگرم کے زمرے میں ایک سونے کا تمغہ اور تین اور ایرانی کھیلاڑیوں 'علیرضا عبدولی، علیرضا مہمدی اور مصطفی قیاسی نے ترتیب میں72، 82 اور 79 کے زمروں میں تین کانسی کے تمغے اپنے نام کر لیے۔

بین الاقوامی فری اسٹائل اور  گریکو رومن کشتی کے مقابلوں کا 17 فروری کو بلغاریہ کے شہر ویلیکو تارنوو میں آغاز کیا گیا اور 20 فروری تک جاری ہوں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

https://twitter.com/IRNAURDU1