تہران، ارنا- تہران میں فجر میوزک فیسٹیول کے اختتام پر منعقدہ تقریب میں ایران کے تین سرکردہ موسیقاروں کی کاوشوں کو سراہا گیا۔

37ویں فجر میوزک فیسٹیول کے اختتام پر منعقدہ تقریب میں آذرنوش سالک، لرستان کے فرج علی پور اور ایرانی کلاسیکل میوزک کے ماہر مرتضی آیان کا موسیقی میں تعاون پر شکریہ ادا کیا گیا۔
ایرانی وزیر ثقافت اور اسلامی گائیڈنس محمد مہدی اسماعیلی نے تقریب میں شرکت کی۔
فجر میوزک فیسٹیول کے دوران ساز موسیقی، علاقائی، کلاسیکی، بین الاقوامی، آرکسٹرا، پاپ، مکسڈ اور خواتین کے شعبوں میں 63 گروپس کی 69 پرفارمنس نے اسٹیج کو فنکارانہ انداز میں اپنے عروج پر پہنچا دیا۔
ایران کا سب سے بڑا میوزک ایونٹ 1690 فنکاروں کے ساتھ 170 میوزک پرفارمنس کے ساتھ مکمل ہوا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@