تہران، ارنا- ایران کے 37 اعلیٰ تعلیمی اداروں کو ٹائمز کی 2022 بہترین نوجوان یونیورسٹیوں کی عالمی درجہ بندی میں شامل کیا گیا ہے۔

ایرانی وزارت سائنس، تحقیق اور ٹیکنالوجی کے انسٹی ٹیوٹ آف سائنٹفک اینڈ ٹیکنولوجیکل حوالہ جات کے ڈائریکٹر محمد جواد دہقانی نے کہا کہ ٹائمز ہائر ایجوکیشن ہر سال دنیا کی ان بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست شائع کرتا ہے جن کی عمریں 50 سال سے کم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سال کی فہرست میں 539 یونیورسٹیاں شامل ہیں، جو 2021 میں 475 تھیں۔
دہقانی نے کہا کہ شریف ٹیکنولوجیکل یونیورسٹی 2012 سے لے کر 2016 تک اس درجہ بندی میں نظر آئی۔ 2017 میں اسے خارج کر دیا گیا کیونکہ اس کی عمر 50 سال سے زیادہ تھی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@