تہران، ارنا- "محمد خراط زادہ آستیم" کی تحریر اور ہدایتکاری میں بنائی گئی فلم "ڈی سان سٹ، زعفرانیہ"، بھارت میں منعقدہ "ویمن سنیما اور آرٹ" فلم فیسٹیول کے تیسرے ایڈیشن کی منتخب فلموں میں سے ایک بن گئی۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ویمن سنیما اینڈ آرٹس انٹرنیشنل فلم فیسٹیول، جس میں خواتین ہدایت کاروں اور پروڈیوسروں کی فلموں کے ساتھ ساتھ خواتین سے متعلق فلمیں بھی دکھائی جاتی ہیں، 8 مارچ کو بھارت کے شہر ممبئی میں منعقد ہوگا۔

واضح رہے کہ فلم ڈی سان سٹ، زعفرانیہ جس کا بین الاقوامی نام "ٹائلیں اور فیروزی" ہے، تہران کے شمال میں نشے کے بارے میں ایک چونکا دینے والا سماجی میلو ڈرامہ ہے، جس کے تمام مناظر ترتیب وار اور رات کے وقت فلمائے گئے ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@