تہران، ارنا- ایرانی محکمہ صحت کے مطابق، اب تک ملک میں انجیکشن کی گئی کورونا ویکسین کی کل تعداد 137 ملین و 986 ہزار و 813 ڈوز تک پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق، انجکشن کی گئی کورونا ویکسین کی کل میں سے 61 ملین 664 ہزار و949 افراد نے پہلی خوراک،54 ملین 851 ہزار و 145 افراد نے دوسری خوراک اور 21 ملین 470 ہزار و719 افراد نے تیسری خوراک لگوالی ہے۔
نیز محکمہ صحت کے مطابق، آج بروز پیر کو کورونا سے متاثرہ 168 افراد انتقال کر گئے۔ اور اب تک ملک میں کورونا وبا کی شرح اموات 133 ہزار 886 افراد تک بڑھ گئی۔
اس کے علاوہ ایران میں کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 6 ملین 836 ہزار و 221 تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 6 ملین 327 ہزار و200 صحت یاب ہوگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اب تک ملک میں 46 ملین 144 ہزار و867 کورونا تشخیصی ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔
نیز محکمہ صحت کے مطابق اب تک کورونا سے متاثرہ تین ہزار 410 افراد کی نازک صورتحال ہے اور وہ ہسپٹالوں کی انتہائی نگہداشت یونٹوں میں زیر علاج ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@