ایرانی سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے بدھ کے روز اپنے ایک حکم کے تحت بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی کو مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کے مشیر کے طور پر مقرر کردیا۔
رپورٹ کے مطابق اس حکم کا متن حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی
اپنے قیمتی تجربے کے پیش نظر ہم آپ کو اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے امور میں مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کا مشیر مقرر کرتے ہیں۔
ہم چاہتے ہیں کہ آپ وہ مشاورت فراہم کریں جن کا فوج کو مضبوط بنانے میں جائزہ لیا گیا ہے۔
جنرل حاتمی اس سے پہلے وزارت دفاع اور مسلح افواج کی معاونت، نائب وزیر دفاع، افرادی قوت کے نائب اور مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے جوائنٹ افیئرز، مغربی اور شمال مغربی آپریشنل علاقوں میں آرمی انٹیلی جنس اور کمانڈر کے نائب کے انچارچ رہے تھے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
اجراء کی تاریخ: 9 فروری 2022 - 16:00
تہران، ارنا – قائد اسلامی انقلاب نے بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی کو اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج میں مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کے مشیر کے طور پر مقرر کردیا ہے۔