ویبومیٹرکس'' Webometrics سسٹم نے جنوری 2022 کو اپنی تازہ ترین درجہ بندی کا اعلان کیا جس میں تہران کی یونیورسٹی نے ملک میں پہلی پوزیشن اور دنیا میں 308 ویں پوزیشن کو اپنے نام کرلیا ہے۔
اس نظام کے پچھلے ایڈیشن میں تہران یونیورسٹی کی عالمی پوزیشن 396 تھی۔
تہران یونیورسٹی کے بعد "تہران میڈیکل سائنسز"، "صنعتی شریف "، "شہہد بہشتی میڈیکل سائنسز"، "امیرکبیر "، "تربیت مدرس"، "اصفہان میڈیکل سائنسز"، "علم و صنعت"، فردوسی مشہد اور "تبریز میڈیکل سائنسز" کی یونیورسٹیاں ملک کے دوسرے سے دسواں نمبروں پر ہیں۔
ویبومیٹرکس کی اس درجہ بندی کے مطابق، ہارورڈ یونیورسٹی دنیا کے پہلے نمبر پر ہے، اس کے بعد آکسفورڈ، برکلے، کیلیفورنیا، ایم آئی ٹی، سٹینفورڈ، کولمبیا، کارنیل، واشنگٹن، مشی گن، اور جانس ہاپکنز کی یونیورسٹیوں نے دنیا میں دوسری سے دسویں پوزیشنیں حاصل کیں۔
ویبومیٹرکس'' Webometrics دنیا کی یونیورسٹیوں کی ایک درجہ بندی سائٹ ہے جو اسپین میں سائبر میٹریکس کے تحقیقاتی مرکز کے ذریعہ کام کرتی ہے.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNAURDU1