تہران ، ارنا - عالمی اسکیٹنگ فیڈریشن کے سربراہ نے اپنے ایک حکم میں "رامین عتیقہ چی" کو ایشین ان لائن ہاکی اسکیٹ کا سربراہ مقرر کیا۔

رامین عتیقہ چی عالمی اسکیٹنگ فیڈریشن کے سربراہ کے جاری کردہ ایک حکم میں ایشین ہاکی سکیٹنگ کا سربراہ بن گئے۔

عتیقہ چی نے اپنی بین الاقوامی سرگرمی 2005 میں شروع کی اور 2009 میں ورلڈ فیڈریشن کی جیوری کے رکن بنیں۔ مسلسل سات سال تک اس نے ورلڈ چیمپیئن شپ اور عالمی مقابلوں کے فائنل مرحلے میں بطور ریفری اپنے فرائض سرانجام دیا۔

وہ اپریل 2018 سے ورلڈ اسکیٹنگ فیڈریشن کے ٹیکنیکل کمیشن کے رکن ہیں۔ انہوں نے ہانگ کانگ، جرمنی، امریکہ اور کینیڈا میں اپنے ان لائن ہاکی inline hockey اور آئس ہاکی کے ریفرینگ کورسز کو مکمل کر لیے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@  

https://twitter.com/IRNAURDU1