تہران، ارنا ۔ ایران اور عراق کے وزرائے خارجہ نے دونوں پڑوسی اور دوست ممالک کے درمیان اچھے تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے علاقائی بحرانوں اور یمن میں جنگ کے خاتمے پر زور دیا۔

یہ بات حسین امیر عبداللہیان نے آج بروز جمعرات اپنے عراقی ہم منصف فواد حسین کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطہ میں گفتگو گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر فریقین نے باہمی تعلقات کی تازہ ترین صورتحال کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کورونا کا شکار  ہونے والے عراقی وزیر خارجہ کی صحت یابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مکمل صحت یابی کی دعا کی۔

بات چیت کے ایک حصے میں عراقی وزیر خارجہ نے ویانا مذاکرات پر گفتگو کرتے ہوئے، تہران-ریاض مذاکرات کو جاری رکھنے کی اہمیت اور پورے خطے میں استحکام اور سلامتی کو گہرا اور مستحکم کرنے کیلیے ان کے مثبت اثرات پر زور دیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@  

https://twitter.com/IRNAURDU1