تہران، ارنا – سیاحت کی 15 ویں نمائش کی مناسبت سے ایرانی دارالحکومت تہران کی سڑکوں پر پرانی ایرانی گاڑی 'پیکان' Paykan کی شاندار پریڈ منعقد کی گئی۔

تہران میں منعقدہ 15 ویں بین الاقوامی سیاحتی نمائش کے دوبارہ کھلنے کے ساتھ ہی ملک بھر سے 30 نایاب، بے رنگ اور پرانی 'پیکان' گاڑیوں کی پریڈ آج بروز ہفتہ وزارت ثقافت، سیاحت اور دستکاری سے نمائش کی جگہ تک منعقد ہوگئی۔

سیاحت کی 15 ویں  بین الاقوامی نمائش، دستکاری اور روایتی فنون کی 35ویں قومی نمائش اور عشرہ فجر کے بابرکت ایام کی مناسبت سے ملک بھر سے 1340 اور 1350 کی دہائیوں سے متعلق 30 نایاب اور پرانی 'پیکان' گاڑیوں کی شرکت کے ساتھ پہلی پریڈ کا آج بروز ہفتہ انعقاد کیا گیا اس تقریب میں آٹوموبائل اینڈ ٹورازم ایسوسی ایشن کے منیجنگ ڈائریکٹر محمدحسین صوفی بھی شریک تھے۔

15ویں بین الاقوامی سیاحتی نمائش اور تہران کی35ویں دستکاری نمائش آج بروز ہفتہ 29 فروری کو ایرانی وزیر ثقافتی ورثہ، سیاحت اور دستکاری "عزت اللہ ضرغامی" اس وزارت کے منیجرز، عہدیداروں اور ریاستی اور فوجی حکام کے ایک گروپ کی شرکت کے ساتھ شروع ہوئی۔

یہ نمائش 4 دنوں تک جاری ہو گی اور دلچسپی رکھنے والے افراد کورونا سے نمٹنے کے لیے صحت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک اس نمائش کو دیکھ سکتے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@  

https://twitter.com/IRNAURDU1