اجراء کی تاریخ: 24 جنوری 2022 - 22:39

تہران، ارنا - ایران میں اب تک 400 گرجا گھروں کو رجسٹر کیا گیا ہے، 3 گرجا گھروں اور ایک مذہبی رسومات کو یونیسکو کی جانب سے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جو ایران کے مشرقی اور مغربی آذربائیجان صوبوں میں واقع ہیں۔

یونیسکو کی طرف سے گزشتہ 42 سالوں میں 26 ثقافتی، قدرتی اور تاریخی مقامات کو عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جن میں تادئوس مقدس ( قرہ کلیسا) کے گرجا گھر ، مریم مقدس(زور زور) کے چرچ  اور استپانوس مقدس  کے چرچ کو 2008 کو ایران کے نویں اثر کے طور پر یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا۔

اصفہان میں وانک کا چرچ، قزوین میں کانتور (آرتھوڈوکس) کا چرچ، مازندران میں سرخ آباد کا چرچ، تہران میں سرکیس مقدس چرچ، آبادان میں گاراپت مقدس کا چرچ، تبریز میں مریم مقدس  کا چرچ اور ارومیہ میں ننہ مریم کا چرچ ایران کے چند مشہور چرچز ہیں جن کو قومی اور عالمی شہرت حاصل ہے ۔ فن تعمیر کے لحاظ سے بہت عیسائیوں اور ثقافتی اور مذہبی سیاح ان تاریخی اور مذہبی عمارتوں کا رخ کرتے ہیں۔

غیر محسوس اور ثقافتی کاموں کے حصے میں بھی، ایران نے یونیسکو میں 17 غیر محسوس ورثے کا اندراج کیا ہے اور  2020 (1399) میں تادئوس مقدس کی مذہبی رسم دنیا بھر میں رجسٹر کی گئی۔ ایک رسم جس میں 5,000 سے زائد عیسائی ہر سال اگست کے شروع میں اپنی رسومات ادا کرنے کے لیے اس خطے کا سفر کرتے ہیں۔

تادئوس مقدس کا چرچ(قرہ کلیسا)

قرہ کلیسا ایک آرمینیائی مذہبی عمارت ہے جو ماکو کے جنوب اور چالدران سے 20 کلومیٹر کے فاصلے پر، 'قرہ کلیسا' نامی گاؤں کے قریب میں واقع ہے۔

آذری زبان میں قرہ کا مطلب "کالا"  ہے کیونکہ بظاہر اس چرچ کی مرکزی عمارت کالے پتھروں سے بنی ہوئی تھی تھی جس کی بحالی کے بعد اس کالے پتھروں کی جگہ سفید پتھروں نے لے لی۔

یہ چرچ ساتویں صدی عیسوی سے متعلق ہے جو خطے کے عیسائیوں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے آرمینیائی باشندوں کے لیے بہت اہم ہے۔

مریم مقدس(زور زور ) کا چرچ

مریم مقدس کے چرچ کو ''زور زور'' کے نام سے بھی جانا جاتا ہے جو مغربی آذربائیجان کے صوبے آذربائیجان غربی کے شہر ماکو میں اور قرہ کلیسا سے 12 کلومیٹر کے فاصلے میں واقع ہے۔

اس چرچ  کا تعلق 13ویں سے 14ویں صدی عیسوی سے ہے۔

یہ چرچ مذہبی، ثقافتی اور ادبی تعلیم کے اہم ترین مراکز میں سے ایک ہے اور اپنی سرگرمی کے دوران کیتھولک چرچ کے لیے 12 عالمی شہرت یافتہ پادریوں کو تربیت دینے میں کامیاب رہا۔

استپانوس مقدس کا چرچ

استپانوس مقدس کا چرچ صوبے آذربائیجان شرقی کے شہر جلفا سے 15 کلومیٹر اور 'درہ شام' نامی گاؤں سے 6 کلومیٹرکے فاصلے پر واقع ہے، 'قرہ کلیسا' کے چرچ کے بعد ملک کا سب سے اہم آرمینیائی چرچ ہے۔

یہ چرچ 10ویں سے 12ویں صدی عیسوی سے تعلق رکھتا ہے اور دریائے ارس کے علاقے میں واقع ہے۔

استپانوس (اسٹیفن) پہلے عیسا‏ئی شہید ہے جو پہلی صدی عیسوی میں مخالفین کے ہاتھوں شہید ہوئے اور ہر سال ایران کے کئی علاقوں سے آرمینی باشندے اس جگہ کا رخ کرتے ہیں۔

تادئوس مقدس کے چرچ (قرہ کلیسا) کی مذہبی رسم

یہ مذہبی رسم 17 دسمبر 2020 کو یونیسکو کے عالمی غیر محسوس ثقافتی ورثے کی فہرست (UNESCO) میں شامل کیا گیا جو ہر سال دنیا بھر سے آرمینیائی باشندے اس رسم ادا کرنے کیلیے اس تاریخی مقام پر آتے ہیں۔

تادئوس یا طاطائوس مسیح کے رسولوں میں سے ایک ہیں جو 40ء کی دہائی میں آرمینیا آئے اور عیسائیت کی تبلیغ کی، جس کے بعد لوگوں کے ایک بڑے گروہ نے عیسائیت اختیار کی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@  

https://twitter.com/IRNAURDU1