افغانستان کے قائم مقام وزرائے معیشت و تجارت، صنعت اور افغانستان کی متعدد اقتصادی وزارتوں کے نائب سربراہان بھی اس وفد میں شامل ہیں۔
افغان وفد ایرانی حکام کے ساتھ بینکنگ، سرحدی منڈیوں، کان کنی، کاروبار اور کھیلوں سمیت اقتصادی تعاون پر بات چیت کرے گا۔
اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ افغان عوام کے مفادات کے مطابق افغانستان کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
اجراء کی تاریخ: 9 جنوری 2022 - 11:09
تہران، ارنا - افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی ایک اقتصادی اور سیاسی وفد کی سربراہی میں ہفتہ کی رات تہران پہنچ گئے۔