لاہور میں قونصلیٹ جنرل کی کوششوں سے ایران ایئر کا ایک ایئر بس 320 طیارہ ہفتہ کی سہ پہر مشہد سے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور پہنچا۔
ایران ایئر کے ذریعے مشہد سے لاہور کے لیے براہ راست پرواز دونوں ممالک کے درمیان خاص طور پر تجارت اور سیاحت کے شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا ایک اور قدم ہے۔
مشہد سے لاہور کے لیے فلائٹ کے آغاز کے استقبال کے لیے ایک خصوصی تقریب علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منعقد ہوئی جس میں پاکستانی ایوی ایشن حکام کے علاوہ لاہور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام قونصل جنرل مرتضی فراتی اور پاکستان میں ایران ایئر کے سربراہ محمد پارسا نژاد نے بھی شرکت کی۔
شیڈول کے مطابق پرواز ہر ہفتہ مشہد سے لاہور چلائی جائے گی۔
ایران ایئر کی پرواز چند گھنٹے قبل لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 124 مسافروں کے ساتھ مشہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوئی۔
لاہور پاکستان کے اہم شہروں میں سے ایک ہے اور اسے ملک کے 'ثقافتی دل' کے طور پر جانا جاتا ہے، اس لیے ان پروازوں کا دوبارہ آغاز ایران اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی ترقی میں ایک موثر قدم ثابت ہو سکتا ہے۔
مشہد سے لاہور تک ایران ایئر کی پرواز کے قیام کے بعد ایران اور پاکستان کے درمیان براہ راست پروازوں کی تعداد چھ ہو گئی۔
فی الحال ایران ایئر تہران سے کراچی کے لیے ہفتہ وار ایک پرواز چلاتا ہے.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
اجراء کی تاریخ: 1 جنوری 2022 - 15:14
لاہور، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے عوام کے درمیان روابط کو فروغ دینے کے تازہ ترین اقدام میں ایران ایئر کی پہلی مسافر پرواز پاکستان کے ثقافتی مرکز لاہور میں اتری۔