اصفہان، ارنا- ایرانی وزیر برائے ثقافت، سیاحت اور دستکاری صنعت کے امور نے کہا کہ دنیا کے کسی کونے میں مقیم ایرانی شہری، ایران سے تعلق رکھتے ہیں اور ہمارے بڑے خاندان کے رکن ہیں۔

ان خیالات کا اظہار سید "عزت اللہ ضرغامی" نے جمعرات کی رات کو اصفہان میں استاد "علی اکبر پرورش" کی یاد میں منعقدہ ایک تقریب میں ایک ویڈیو کانفرنس میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو بھی حکومت، انقلاب اور ایران سے تعلق رکھتا ہے اور اس ملک سے محبت کرتا ہے وہ اس عظیم خاندان کا رکن ہے۔

ضرغامی نے کہا کہ ایران ایک بڑا معاشرہ ہے اور ملک کے اندر اور باہر تمام لوگوں سے تعلق رکھتا ہے آج ہمیں انقلابی نقطہ نظر کی بنیاد پر اور اپنے سلوک سے معاشرے کے ارکان کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کو زیادہ سے زیادہ بڑھانا ہوگا۔

ایرانی وزیر برائے ثقافت، سیاحت اور دستکاری صنعت کے امور نے کہا کہ سب سے سرحدیں لگانا؛ اسلام اور قائد اسلامی انقلاب کے نقطہ نظر کے خلاف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگ مختلف ہیں اور ہم میں سے ہر ایک کا طرز عمل اور ذائقہ ہے اور ہوسکتا ہے کہ ایک شخص کسی خاص قسم کی موسیقی کو پسند کرتا ہو، لیکن ہم سب ایرانی اور ایک ہی خاندان کے ارکان ہیں۔

ضرغامی نے کہا کہ ایرانی معاشرہ ایک بڑا معاشرہ ہے جس کو نظرانداز کیا گیا ہے اور ایک طرح سے بیرون ملک ایرانیوں کساتھ نظریاتی نقطہ نظر سے برتاؤ کیا کیا گیا ہے۔

ان کے مطابق جو بھی شخص کسی بھی وجہ سے ایران سے باہر رہتا ہے اور ہمیں ایرانیوں کے درمیان حد بندی نہیں کرنی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ آج ہمارے ملک میں بہت سے مسائل ہیں لیکن ہمیں اپنے اتحاد کو برقرار رکھنا ہوگا تاکہ دشمنوں کو شکست دے سکیں۔

ضرغامی نے کہا کہ  انقلاب ایران کے تمام لوگوں کا ہے اور کسی اس نظام اور ملک سے الگ نہیں ہوگا بلکہ نااہلوں کو ایک طرف ہٹ جانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں لوگوں کو گروہوں میں تقسیم نہیں کرنا ہوگا اور ان کی حد بندی نہیں کرنی ہوگی؛ ہمارے پاس بہت سے مسائل اور پریشانیاں ہیں اور ہم ایک مشکل دور سے گزر رہے ہیں، لیکن ہمیں مختلف خیالات اور اخلاق رکھنے والے عوام کیساتھ رہنا ہوگا۔

ایرانی وزیر برائے ثقافت، سیاحت اور دستکاری صنعت کے امور نے کہا کہ اصفہان کے عوام  30 دسمبر 2009 ( 9/ دی/ 1388ش) کو سرخرو  ہوکر نکل گئے۔

انہوں نے کہا کہ قائد اسلامی انقلاب، فتنوں میں لوگوں کی صحیح رہنمائی کرتے ہیں اور انہیں فتنوں کی دھول سے بچاتے ہیں اور عوام کو اس کے رہنما اصولوں کے مطابق، انقلاب مخالف عناصر اور بھگوڑوں سے اپنی سرحدوں کا تعین کرنا ہوگا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@