ویانا، ارنا- ایرانی مذاکراتی ٹیم کے اعلی سفارتکار نے آج بروز جمعرات کو ویانا میں اپنی گہری سفارتی مشاورں کے سلسلے میں تین یورپی ممالک کے نمائندوں سمیت یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے ڈپٹی سیکرٹری سے ملاقات اور گفتگو کی۔

ارنا نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، یہ ملاقات نئے سال کی تعطیلات کے خاتمے اور پابندیوں کو ہٹانے کے لیے مذاکرات میں تین دن کے وقفے سے پہلے ہو رہی ہے۔

اس ملاقات سے پہلے نیز اعلی ایرانی مذاکرات کار "علی باقری کنی" نے بدھ کے روز کو یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سیکرٹری "انریکہ مورا" سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس کے ساتھ ساتھ ایران کیخلاف پابندیوں کی منسوخی و نیز ایرانی جوہری مسائل سے متعلق ماہرین کی سطح پر اجلاسوں کا انعقاد کیا گیا۔

ویانا میں روسی وفد کے مذاکرات کار میخائل اولیانوف نے کل رات ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ جوہری معاہدے کے شرکاء (ایران کے بغیر) اور امریکہ نے ملاقات کی اور ویانا مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس اجلاس میں تمام شرکاء نے موجودہ مذاکرات کے مثبت رجحانات اور عملی ماحول کو اطمینان بخش قرار دے دیا۔

 خیال رہے کہ کیے گئے مذاکرات کے مطابق، 2015ء کے معاہدے کا متن ایران کے لیے ایک معیار ہے اور اگر دوسرے فریق کی ذمہ داریوں کو درست اور تصدیق شدہ طور پر پورا کیا جائے تو وہ جوہری معاہدے سے متعلق بعض اقدامات کو روکنے کے لیے تیار ہے؛ یقیناً، یہ اس وقت ہے جب ایران معاہدے کے متن کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہا ہے اور وہ ہائپر ٹیکسٹ تشریحات کے بوجھ تلے نہیں آئے گا جو ایران پر پابندیاں بڑھانا چاہتے ہیں۔

 واضح رہے کہ مذاکراتی ہالز کی بندش کے باعث نئے سال کے آغاز پر مذاکرات کا یہ دور جمعرات تک جاری رہے گا جس کے بعد تین دن کے وقفے (جمعہ سے اتوار تک) کے بعد پیر سے جاری رہے گا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@