تہران - ارنا -  ایرانی کسٹم کے ترجمان نے کہا ہے کہ رواں سال کے پہلے آٹھ مہینوں میں ایران اور ECO ممالک کے درمیان تجارت کا حجم 10 ارب اور 447 ملین اور 84 ہزار اور 435 ڈالر (21 ملین 778 ہزار اور 387 ٹن) ہے جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں وزن کے لحاظ سے 34 فیصد اور قیمت کے لحاظ سے 44 فیصد زیادہ ہے۔

سید روح اللہ لطیفی نے پیر کے روز کہا کہ گزشتہ آٹھ مہینوں میں ایران اور اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے رکن ممالک کے درمیان تجارت کی شرح 10 ) ہےجو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں وزن کے لحاظ سے 34 فیصد اور قیمت کے لحاظ سے 44 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس عرصے کے دوران ای سی او کے 9 رکن ممالک کو ہمارے ملک کی برآمدات کی شرح  18 ملین اور 631 ٹن( 6 ارب اور 823 ملین اور 246 ہزار اور 367 ڈالر) تک پہنچ گئی ہے جو گزشتہ سال کے عرصے کے مقابلے میں وزن میں 46 فیصد اور مالیت میں 54 فیصد زیادہ ہے،

لطیفی نے مزید بتایا کہ مذکورہ مدت میں ایران میں ای سی او کے رکن ممالک کی درآمدات بھی3 ملین اور 147 ہزار اور 332 ٹن( 623 ملین اور 838 ہزار اور 68 ڈالر) تھیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میںوزن کے لحاظ میں 10 فیصد کمی واقع ہوئی ہےاور قیمت میں 28 فیصد  کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ایران، پاکستان، ترکی، افغانستان، تاجکستان، ترکمانستان، ازبکستان، قازقستان، کرغزستان اور جمہوریہ آذربائیجان کے 10 ممالک  ECO  تنظیم کے رکن ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@   

https://twitter.com/IRNAURDU1