اسلام آباد، ارنا- اسلام آباد کے دورے پر آئے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے پاکستانی آرمی چیف سے ایک ملاقات میں باہمی تعاون سمیت علاقے کی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

ارنا نمائندے کے مطابق، ڈاکٹر "حسین امیر عبداللہیان" نے آج بروز اتوار کو پاکستانی اعلی حکام سے ملاقاتوں کے سلسلے میں راولپنڈی میں پاکستانی آرمی چیف جنرل "قمر جاوید باجوہ" سے ملاقات اور گفتگو کی۔

یہ ملاقات، اسلام آباد کی میزبانی میں منعقدہ او آئی سی کے وزرائے خارجہ کی 17 ویں ہنگامی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

اس ملاقات میں پاکستان کے کچھ فوجی اور سیکورٹی حکام اور ایرانی سیاسی وفد کے ارکان کے ساتھ ساتھ اسلام آباد میں تعینات ایرانی سفیر "سید محمد علی حسینی" اور پاکستان میں ایران کے ملٹری اتاشی "مصطفی قنبرپور" نے شرکت کی۔

اس موقع پر حسین امیر عبداللہیان اور جنرل باجوہ نے سیکورٹی اور سرحدی شعبوں میں ایران پاکستان دوطرفہ تعاون سے متعلق تازہ ترین تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

اس کے علاوہ دونوں فریقین نے علاقائی صورتحال بالخصوص افغانستان مسئلے سے متعلق گفتگو کی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے آج بروز اتوار کو او آئی سی کے وزرائے خارجہ کی 17 ویں ہنگامی اجلاس میں تقریر کے بعد اپنے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کی۔

واضح رہے کہ ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل باقری نے 21 اکتوبر کو پاکستان کا دورہ کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی تھی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@