تہران، ارنا - ایرانی مردوں کی قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم ازبکستان میں منعقدہ عالمی چیمپئن شپ مقابلوں میں 548 پوائنٹس کے ساتھ رنر اپ بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق، ایرانی مردوں کی ویٹ لفٹنگ ٹیم اس مقابلوں میں 548 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر آگئی۔
روس اور ازبکستان نے بھی بالترتیب 581 اور 525 پوائنٹس کے ساتھ پہلی اور تیسری پوزیشن اپنے نام کرلئے۔
ایران، روس اور ازبکستان کی ٹیموں نے 10 ویٹ لفٹرز کے ساتھ مقابلہ کیا۔
ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں 16 سے 27 دسمبر تک منعقد ہونے والے مقابلے میں ایران نے 2 طلائی، 3 چاندی اور 3 کانسی کے تمغے جیت کر تمغوں میں بھی پانچویں پوزیشن حاصل کی۔
 اس مقابلے میں 432 ویٹ لفٹرز بشمول 245 مرد اور 187 خواتین ویٹ لفٹرز حصہ لے رہے ہیں۔
ایرانی خواتین کی ٹیم بھی تاشقند ٹورنامنٹ کے خواتین کے حصے میں 151 پوائنٹس کے ساتھ 23ویں نمبر پر ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@