اسلام آباد - ارنا - ایرانی وزارت خارجہ کے مغربی ایشیا کے معاون وزیر اور ڈائریکٹر جنرل نے اسلامی تعاون تنظیم کے اعلیٰ حکام کے اجلاس میں شرکت اور افغانستان میں ہونے والی پیش رفت پر پاکستانی حکام کے ساتھ مشاورت کے لیے اسلام آباد کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق، سید رسول موسوی نے جمعے کے روز پاکستانی دارالحکومت میں انسٹی ٹیوٹ فار اسٹریٹجک اسٹڈیز (ISSI) کی ریسرچ کونسل کے ڈائریکٹر اور اراکین سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات، افغانستان کی صورتحال سمیت علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
اس ملاقات میں اسلام آباد میں انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز کے سربراہ خالد محمود اور پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب سفیر محمد سرخابی نے شرکت کی۔
موسوی ہفتہ کے روز افغانستان کے ایجنڈے کے ساتھ اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے اعلیٰ حکام کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
پاکستانی حکومت کی میزبانی میں اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا ایک غیر معمولی اجلاس اتوار کے روز اسلام آباد میں پاکستانی قومی اسمبلی میں منعقد ہوگا۔


ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@