یہ بات "حسین غریب آبادی" نے جمعرات کے روز اپنے ٹوئٹر پیج میں کہی۔
انہوں نے صوبہ کبک کے ایک اسکول میں تیسری جماعت کی ٹیچر محترمہ فاطمہ انوری کو نکالے جانے کی خبر پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔
ایرانی انسانی حقوق کمیٹی کے سربراہ نے لکھا کہ کینیڈا کی وفاقی حکومت کو اس معاملے میں مداخلت کرنی چاہیے اور محترمہ انوری کی حمایت میں اخراج کے خلاف بڑے پیمانے پر ہونے والے احتجاج اور اس امتیازی قانون کی مخالفت کرنے والے لوگوں کو دیکھتے ہوئے ریاستی قانون کو عوامی مقامات پر مذہبی علامات اور حجاب کے استعمال پر پابندی کو منسوخ کرے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
اجراء کی تاریخ: 17 دسمبر 2021 - 00:35
تہران، ارنا - ایرانی عدلیہ کے نائب سربراہ، قومی انسانی حقوق کمیٹی کے چیئرمین نے کینیڈا کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صوبے کبک میں عوامی مقامات پر مذہبی علامات اور حجاب کے استعمال پر پابندی کے قانون کو منسوخ کرے۔