یہ بات مجید تخت روانچی نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کی ایک نشست کے اختتام پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ویانا مذاکرات میں ہماری ٹیم سنجیدہ ہے اور دیگر فریقوں کے ساتھ تعمیری بات چیت کے لیے تیار ہے اور امید کرتی ہے کہ وہ بھی ایسا ہی طریقہ اپنائیں گے۔
تخت روانچی نے بتایا کہ ویانا مذاکرات کی کامیابی کا واحد راستہ حقیقی سیاسی ارادہ اور نیک نیتی پر مبنی بات چیت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دوسروں پر الزام لگانا یا یہ دکھاوا کرنا کہ دوسرے فریقین کا صبر ختم ہو گیا ہے، تعمیری نہیں ہے
ایرانی مندوب نے بتایا کہ جیسا کہ ویانا بات چیت آگے بڑھ رہی ہے، ویانا میں جلد از جلد ایک قابل قبول اور اچھے معاہدے تک پہنچنے کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا چاہیے۔
تخت روانچی نے مقامی وقت کے مطابق منگل کے روز سلامتی کونسل میں جوہری معاہدے اور قرارداد 2231 کے نفاذ سے متعلق منعقدہ ایک نشست میں مزید کہا ایک اچھے معاہدے کے حصول کیلیے دیگر فریقوں کے ساتھ اپنے حقیقی ارادے، سنجیدگی اور تعمیری بات چیت کا ثبوت دیا ہے اور اب دیگر فریقین کی باری ہے کہ وہ یہ ثابت کریں کہ وہ جوہری معاہدے کے تحت نیک نیتی کیساتھ اپنی تمام ذمہ داریوں کو قبول کرنا اور پوری کرنا چاہتے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNAURDU1