تہران، ارنا-  ایران پولیمر ایسوسی ایشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین نے کہا ہے کہ کورونا کنٹرول اور عالمی منڈیوں میں پیٹرو کیمیکل مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر، رواں سال میں 2.5 بلین ڈالر کی مالیت پر مشتمل پولیمر مصنوعات کی برآمد متوقع ہے۔

ان خیالات کا اظہار "سعید ترکمان" نے اج بروز منگل کو ایک پریس کانفرنس میں کیا اور کہا کہ بجٹ بل میں پیٹرو کیمیکل فیڈ کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

انہوں نے پولیمر مصنوعات کی برآمدات کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق کہا کہ ملک کی پیٹرو کیمیکل مصنوعات کی 90 ملین ٹن صلاحیت میں سے 3.4 ملین ٹن پولیمر مصنوعات سے متعلق ہیں جو کموڈٹی ایکسچینج میں پیش کی جاتی ہیں اور 2.5 بلین ڈالر برآمد کیے جاتے جس نے 850 ہزار افراد کیلئے روزگار کی فراہمی کی ہے۔

پولیمر ایسوسی ایشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین نے کہا کہ رواں سال کے دوران، پولیمر مصنوعات کی برآمدات 2.5 ارب ڈالر سے زائد ہوگی۔

ترکمان نے پیٹرو کیمیکل مصنوعات کی مارکیٹ کے انتظام کے نئے طریقہ کار کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ اکتوبر کے آغاز سے، 25 آلات کے ساتھ پیٹرو کیمیکل اور اشیاء کی مارکیٹ کو منظم کرنے کے لیے ایک منصوبے کو تجویز کیا گیا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@