تہران، ارنا- ایرانی صدر کی جانب سے پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے 2022 کے بجٹ کے مسودے کے مطابق اگلے ایرانی سال تیل کی برآمدات 1.2 ملین بیرل یومیہ ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

اگلے سال کے بجٹ میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ تیل، قدرتی گیس اور گیس کنڈینسیٹ کی برآمدات (تقریباً 55 ڈالر فی بیرل) سے ایران کی آمدنی 24 ارب ڈالر کے لگ بھگ ہوگی۔
مسودے کے مطابق وزارت پیٹرولیم ریاستی منصوبہ بندی اور بجٹ آرگنائزیشن، وزارت اقتصادی امور اور خزانہ اور مرکزی بینک کو خام تیل، گیس کنڈینسیٹ اور قدرتی گیس کی برآمدات اور ان سے ملک تک پہنچنے والے محصولات کی ماہانہ رپورٹ پیش کرنے کی پابند ہے۔
اگلے ایرانی سال کے بجٹ کے قانون کے مطابق تیل کی آمدنی پر عوامی وسائل کا انحصار کم کیا گیا ہے۔
10 سال پہلے تک ملک کے عوامی بجٹ کا تقریباً 50 فیصد تیل کی برآمدات سے خرچ ہوتا تھا لیکن رفتہ رفتہ یہ حصہ کم ہوتا گیا اور اس کے بجائے بجٹ میں ٹیکسوں کا حصہ بڑھتا گیا۔
اس کے علاوہ، اس بجٹ کے مسودے کے مطابق، اگلے سال سرکاری اور نجی شعبے کے منصوبوں کے لیے بیرونی فنانسنگ کے مواقع کی حد 26 ارب یورو مقرر کی گئی ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@