تہران، ارنا- یورپی کمیشن کے مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا کے دفتر کی سربراہ "سارہ رینالدی" کی سربراہی میں یورپی یونین کے 6 رکنی وفد نے ایرنی ریڈ کریسنٹ کمیٹی کے حکام کے ساتھ ایران کے حادثات اور آفات کے خطرے کو کم کرنے اور بحرانوں اور خشک سالی سے نمٹنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

رپورٹ کے مطابق، یورپی یونین کا ایک وفد، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ساتھ ہم آہنگی سے کل بروز ہفتے کو تہران کے دورے پر پہنچ گیا۔

اس 6 رکنی وفد نے ایرانی ہلال احمر سوسائٹی کے بین الاقوامی امور اور انسانی حقوق کی خاتون نائب وزیر "منصورہ باقری"، انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز میں ایرانی خشک سالی کے بحران پر آپریشنز کے ڈائریکٹر "مارتین فیشر"، اور تہران میں اس فیڈریشن کے دفتر کے سربراہ "عطا دورانی" کے ساتھ ایک ملاقات میں خطرات کو کم کرنے اور حادثات سے نمٹنے پر گفتگو کی۔

اس موقع پر ہلال احمر سوسائٹی کے بین الاقوامی آپریشنز اور انسان دوستانہ امور کے کے ڈائریکٹر جنرل "حسن اسفندیار" نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی ہلال احمر 2022 کے قدرتی آفات اور خطرات کے انتظامی منصوبوں میں یورپی یونین کے اقدامات کے کچھ حصے پر عمل درآمد کی ذمہ داری قبول کرنے کے لیے تیار ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے اور یورپی یونین کے درمیان مشترکہ تعاون کے زیادہ تر موضوعات؛ دو بحرانوں یعنی ملک میں خشک سالی اور  ایران کی مشرقی سرحدوں تک حالیہ تنازعے کی وجہ سے افغان مہاجرین کی آمد پر قابوپانا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں ایران میں حادثات کے خطرے کو کم کرنے کے پروگراموں میں یورپی یونین کی شرکت کا معاملہ اٹھایا گیا جس کا دونوں فریقوں کی جانب سے بھرپور استقبال کیا گیا۔

اسفندیار نے اس بات پر زور دیا کہ تہران میں یورپی یونین کے وفد کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی ہلال احمر سوسائٹی حادثات سے نمٹنے کے لیے ایک مربوط، اسٹریٹجک منصوبہ رکھتی ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@