یہ بات ڈاکٹر بہرام عین اللہی نے اتوار کے روز 'مسیح دانشوری' ہسپتال کی عمارت امام 'حسن مجتبیٰ'کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ فی الحال لوگوں کا 86 فیصد کو پہلی خوراک دی گئی اور تہران اور ملک میں بالترتیب 76 فیصد اور 74 فیصد لوگ پہلی اور دوسری خوراکوں کو حاصل کرچکے ہیں۔
انہوں نے کہا 2 ملین افراد نے بھی ویکسین کی تیسری خوراک کو حاصل کیا ہے۔
بہرام عین اللہی نے مزید بتایا کہ بیماری کی روک تھام اور پیچیدگیوں کو کم کرنے میں ویکسینیشن بہت موثر رہی ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ تمام لوگ ویکسین کو حاصل کریں گے۔
عین اللہی کا کہنا ہے کہ اب تک لوگوں کو ویکسین کی 174 ملین خوراکیں فراہم کی جا چکی ہیں جن میں سے 150 ملین خوراکیں درآمد کی جا چکی ہیں اور 24 ملین خوراکیں ملکی کمپنیوں کے ذریعے فراہم کی جا چکی ہیں اور اب تک تقریباً 110 ملین ویکسین کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔
ایرانی وزیر صحت نے کہا کہ خطے میں ایران کی منفرد اور بے نظیر طبی خدمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انقلاب سے پہلے ہم دوسرے ممالک پر انحصار کرتے تھے اور بہت سی آسان بیماریوں کا علاج نہیں کر سکتے تھے لیکن آج ہم طبی علوم کے شعبے میں بہت کامیابیاں حاصل کیں ہیں۔
انہوںنے بتایا کہ آج ملک میں جدید ترین علاج کیے جاتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ویکسینیشن کی توسیع اور لوگوں کی طرف سے صحت کی ہدایات پرعمل کرنے کے بعد؛ ملک میں کورونا کی بیماری کا پھیلاؤ پچھلے مہینوں کے مقابلے میں کم ہوا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNAURDU1