رپورٹ کے مطابق، بلغاریہ کے بین الاقوامی مینار فلم فیسٹیول 14 سے 30 جنوری تک انعقاد کیا جائے گا۔
منعقدہ اس میلے کے فیچر فلموں کے مسابقتی حصے میں خاتون ایرانی فنکار "نیکی کریمی" کی بنائی گئی فلم Atabai، فلم ساز "محسن قرایی" کی بنائی گئی فلم Without Everything، "غلامرضا جعفری" کی ہدایتکاری میں ایران اور افغانستان کی مشترکہ بنائی گئی فلم Once Upon a Time in Iran، فلم ساز "نقی نعمتی" کی بنائی گئی فلم The Crows، "گراناز موسوی" کی ہدایتکاری میں ایران، افغانستان اور آسٹریلیا کی بنائی گئی فلم When Pomegranates Howl ہدایتکار"محسن رضایی" کی بنائی گئی فلم No Choice، فلم ساز "رضا درویشیان" کی بنائی گئی فلم Turtle and Snail اور فلم ساز "سعید قلی پور" کی بنائی گئی دستاویزی فلم This is not me کو اس میلے میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ صوفیہ مینار فیسٹیول کا آغاز 2009ء میں بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیہ میں ہوا جس میں ہرسالہ مشرق وسطیٰ، وسطی ایشیا اور شمالی افریقہ کی بہترین فلموں، دستاویزی فلموں اور مختصر فلموں کی نمائش کی جاتی ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس میلے کو بلقان کے سب سے بڑے ثقافتی پروگراموں میں سے ایک کے طور پر جانا جاتا ہے اور ماضی میں (کورونا وبا کے پھیلاؤ سے پہلے) 10 ہزار سے زیادہ لوگوں کی میزبانی کر چکے ہیں۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@