رپورٹ کے مطابق "احسان عبدی پوری" کی ہدایت کاری اور "حمید فرخ نژاد" اور فارابی سنیما فاؤنڈیشن کی پروڈیوس کردہ فلم Major، اس فیسٹیول کے عالمی سینما سیکشن میں دکھائی جائے گی۔
فلم Major میجر کی کہانی کا خلاصہ اس طرح ہے کہ کسٹم کے گھاٹ پر ایک جرمن ٹریکنگ کتے کی آمد، جس پر کسی بھی طرح سے بات چیت نہیں کی جا سکتی، نے شہر کے نظم ونسق کو درہم برہم کر دیا۔
نیز اس کے علاوہ "افشین ہاشمی" اور "حسین قاسمی جامی" کی ہدایتکاری اور "بہروز نشان" اور فارابی سینما فاؤنڈیشن کی پرڈیوس کردہ فلم "See Boys " سمیت "مہدی جعفری" کی ہدایتکاری اور "محمد رضا مصباح" کی پرڈیوس کردہ فلم "Yadu" کو اس فیسٹیول کے بچوں کے سینما سیکشن میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 20 ویں ڈھاکہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا ایران، روس، فرانس، سپین، ارجنٹائن،بھارت، تائیوان، فن لینڈ، ایسٹونیا، مصر وغیرہ ممالک کے فن پاروں کی شرکت سے 15 سے 23 جنوری 2022 تک بنگلہ دیش میں انعقاد کیا جائے گا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@