تبریز، ارنا- نائب ایرانی وزیر برائے صنعت، کان کنی اور تجارت کے امور نے کہا ہے کہ گزشتہ 7 مہینوں کے دوران 27 ارب ڈالر کی مالیت پر مشتمل نان ائل مصنوعات کی برآمدات ہوئی ہیں جس میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں مالیت کے لحاظ سے 48 فیصد اور وزن کے لحاظ سے 15 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار "مہدی صادقی نیارکی" نے آج بروز جمعہ کو صوبے مشرقی آذربائیجان میں صنعت اور کان کنی کے قومی دن کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیداوار میں اضافہ، ملکی ترقی کے اہم محوروں اور حکمت عملیوں میں سے ایک ہے اور ایران کے شماریاتی مرکز کے اعدادوشمار کے مطابق اس شعبے میں 5.5 فیصد اور مرکزی بینک کے اعلان کے مطابق میں 6.1 فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔

صادقی نیارکی نے کہا کہ اس سلسلے میں  پیداوار کے بڑھتے ہوئے رجحان کو جاری رکھنے کے لیے، 80 فیصد پیش رفت کے ساتھ روکے ہوئے یونٹس اور نیم تیار شدہ منصوبوں کا آغاز اور کم صلاحیت والے نیم فعال یونٹوں کی صلاحیت کو اپ گریڈ کرنے کی ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے اس سال کے پہلے سات مہینوں میں برآمدی قدر میں 48 فیصد کا اضافہ؛ اس سال کی برآمدات میں 2020 کے مقابلے کم از کم 5 ارب ڈالر اضافے کا مقصد حاصل کرنے کا وعدہ دیتا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@