تہران، ارنا- ایران کی تجارتی ترقیاتی تنظیم کے ادارے نے کہا ہے کہ ایرانی وزیر برائے صنعت، تجارت اور کان کنی کے امور ایک اعلی سطحی وفد کی قیادت میں شام کا دورہ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس دورے کے مقاصد، شام میں اسلامی جمہوریہ ایران کی خصوصی نمائش کا افتتاح اور مشترکہ تجارتی کمیشن کی تشکیل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، "علیرضا پیمان پاک" نے کہا کہ ایرانی وزیر برائے صنعت، تجارت اور کان کنی کے امور "رضا فاطمی امین" دورہ شام کے موقع پر شامی اعلی حکام بشمول وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی  وزیر صنعت، شامی اقتصادی حکام سے بھی ملاقات کریں گے جن میں وزیر صنعت، وزیر برائے غیر ملکی تجار ، وزیر برائے ملکی تجارت، وزیر خزانہ، وزیر تیل اور  وزیر برائے شامی معدنی سرمایہ شامل ہیں۔

پاک نیا نے کہا کہ فاطمی امین، اس دورے کے موقع پر دمشق میں ایران کی خصوصی نمائش کا افتتاح کریں گے اور ایران اور شام کی مشترکہ تجارتی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس دورے میں، دونوں ممالک کی مشترکہ تجارتی کمیٹی کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان ایک صنعتی کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ان کمیٹیوں میں، دونوں فریقین کی طرف سے دستاویزات پر دستخط کیے جائیں گے اور مشترکہ منصوبوں میں دلچسپی رکھنے والی ایرانی اور شامی کمپنیوں کے درمیان ایک اجلاس منعقد کیا جائے گا، جس میں ایرانی وزیر صنعت حصہ لیں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@