یہ بات علامہ "سید ابراہیم رئیسی" نے ہفتہ کی رات ترکمانستان میں مقیم ایرانی شہریوں سے ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہم تمام ممالک بالخصوص پڑوسیوں کے ساتھ کثیرالجہتی تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔
صدر رئیسی نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے ملک اور ہمسایہ ممالک بشمول ترکمانستان کے درمیان مختلف اقتصادی، ثقافتی اور سیاسی شعبوں میں تعلقات اور تعاون کی موجودہ سطح کافی نہیں ہے اور ان تعلقات اور تعاون کی سطح کو تمام شعبوں میں بڑھایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ علاقائی اور پڑوسی ممالک ایرانی خدمات اور مصنوعات میں دلچسپی اور اعتماد رکھتے ہیں اور ہمیں اس صلاحیت کا صحیح استعمال کرنا چاہیے۔
انہوں نے ایران اور ترکمانستان کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گیس، توانائی، تیل اور ٹرانزٹ تہران اشک آباد تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اچھی بنیادیں ہیں اور دوطرفہ تعلقات کی سطح کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔
ایرانی صدر نے کہا کہ خطے کی اقتصادی منڈی میں ہمارے ملک کی برآمدات کا حصہ دوگنا کرکے تقریباً 40 سے 50 ارب ڈالر تک پہنچانا آسان ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہوگا۔
ایرانی صدر اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے 15ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ہفتہ کی شام ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد پہنچ گئے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
اجراء کی تاریخ: 28 نومبر 2021 - 11:32
تہران، ارنا – ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ ان کی حکومت ایرانی تارکین وطن کے لیے ذمہ دار ہے اور بیرون ملک مقیم ایرانی ہمارے شہری ہیں اور مختلف ممالک میں سفارتخانوں کو ان کے روزگار، سفر اور سرمایہ کاری کی سہولت فراہم کرنی چاہیے۔