تہران، ارنا – ایرانی جوہری ادارے کے ترجمان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی تنظیمیں بڑی طاقتوں کے زیر اثر ہیں اور ایران کئی بار اقوام متحدہ کے جوہری نگراں ادارے کو اس طرح کے رویے پر خبردار کر چکا ہے۔

بہروز کمالوندی نے کہا کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ نامناسب سلوک کا مظاہرہ کیا ہے اس لیے ہم نے اسے کئی بار نامناسب رویے پر خبردار کیا۔
انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتوں نے پرامن جوہری پروگرام کو سیاسی رنگ دیا ہے، جب کہ ایران پرامن جوہری صنعت حاصل کر رہا ہے اور اس ملک نے آئی اے ای اے سیف گارڈز معاہدے کے تحت اپنے تمام وعدوں کی پاسداری کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران بین الاقوامی ضابطوں کے فریم ورک کے اندر جوہری مصنوعات تیار کر رہا ہے، لیکن بعض ریاستیں ایران پر بے بنیاد دعووں کا الزام لگانا چاہتی ہیں، ایرانی میڈیا پر دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے پر زور دیا۔
انہوں نے ملکی میڈیا سے غیر ملکی سازشوں پر چوکنا رہنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ہر کسی کو ایران کے جوہری حقوق کا احساس کرنے کی کوشش کرنی چاہیے اور اسلامی ملک کی مسخ شدہ تصویر پیش کرنے سے روکنا چاہیے۔
ایرانی عہدیدار نے کہا کہ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی کے ساتھ بات چیت کے دوران ان تمام مسائل کا ذکر کیا گیا ہے۔
ایرانی حکام نے منگل کے روز تہران میں ہونے والی نشست میں اپنے مطالبات پیش کیے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں فریقین مذاکرات میں اچھی پیش رفت تک پہنچے ہیں، لیکن وقت کی کمی کی وجہ سے وہ تمام معاملات کو حتمی شکل نہیں دے سکے۔
گروسی ایک وفد کی سربراہی میں پیر کے روز ایرانی حکام سے ملاقات کے لیے ایران پہنچے تھے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@