عالمی بہرے تائیکوانڈو چیمپئن شپ گزشتہ روز کیوروگی کے شعبے میں منعقد ہوئی جس میں ایرانی مردوں کی تائیکوانڈو ٹیم نے اپنی مکمل مہارت کا جوہر دکھاتے ہوئے ایک طلائی، ایک چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔
علیرضا شریفی منش نے 58 کلوگرام کے زمرے میں پہلے اور دوسرے مرحلوں میں بالترتیب میں ایکواڈور اور یوکرائنی حریف کو شکست دی اور فائنل مرحلے میں کامیابی کے بعد طلائی تمغہ اپنے نام کرلیا۔
امیر سالار امیری فرد نے بھی پہلے اور دوسرے مرحلوں میں متحدہ عرب امارات اور یوکرائن کے حریفوں کو ہرا دیا لیکن سیمی فائنل مرحلے میں روسی حریف کے خلاف کامیابی سے ہمکنار نہ ہو سکا اور کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
دوسرے ایرانی کھیلاڑی فردین قاسمی نے 81 کلوگرام کے زمرے میں پہلے، دوسرے اور سیمی فائنل کے مرحلوں میں یوکرائن، قازقستان اور روس کے حریف کو ہرا دیا لیکن فائنل میں روسی حریف سے شکست کھائی اور چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNAURDU1