یہ بات ہاشم داداش پور نے تہران میں تعینات رومانیہ کی سفیر محترمہ خاتون 'میرلا کارمن گرکو' کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ غیر ملکی طلباء کی تعداد میں اضافہ ایرانی وزارت سائنس کی ترجیحات میں سے ایک ہے۔
یہ ملاقات جو ایرانی طلباء کے امور کی تنظیم( Organization of Student Affairs) میں منعقد ہوئی، دونوں فریقوں نے سائنسی اور علمی تعلقات اور طلباء کے تبادلے کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ایرانی اور رومانیہ کی یونیورسٹیوں میں مطالعاتی صلاحیتوں کو متعارف کرانے اور طلباء کو اسکالرشپ دینے پر باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
داداش پور نے کہا کہ ہم دونوں ممالک کے درمیان بات چیت میں سنجیدہ ہیں اور ہم پروفیسرز اور طلباء کے تبادلے کے حوالے سے مزید مذاکرات کے خواہاں ہیں۔
رومانیہ کی سفیر کارمن گرکو نے کہا کہ ہم دونوں ممالک کی یونیورسٹیوں کے درمیان مزید تعاون کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے ایران اور رومانیہ کے درمیان 120 سالہ تعلقات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہا کہ ایرانی طلباء کے امور کی تنظیم سے رومانیہ کا سب سے اہم مطالبہ دونوں ممالک کی یونیورسٹیوں کے درمیان مزید تعاون، طلباء، پروفیسروں کے تبادلے اور ثقافتی تعلقات کا فروغ ہے جس پر عمل درآمد کے لیے اچھی اور سنجیدہ منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNAURDU1