تہران، ارنا -  ایرانی شہر سیرجان کی خواتین فٹ بال ٹیم نے ایشین فٹ بال گیمز میں مکمل مہارت کے جوہر دکھاتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

ایشین کلبز کے میچوں کا آخری دن ہفتہ کی رات منعقد ہوا جس میں ایرانی شہر سیرجان کی  خواتین فٹ بال ٹیم اردن کی ٹیم کے خلاف 2-1 کے نتیجے کے ساتھ کامیابی سے ہمکنار نہ ہوسکی اور دوسری پوزیشن پر آگئی۔

اردن کی ٹیم نے میچ کے 45ویں منٹ میں پنالٹی اسپاٹ سے پہلا گول کیا اور دوسرا گول 82ویں منٹ میں کیا۔ اگرچہ اس میچ کے اضافی وقت میں ایرانی خواتین کی فٹ بال ٹیم نے پنالٹی اسپاٹ سے ایک گول کیا۔

قابل ذکر ہے کہ ایرانی ٹیم نے اس سے پہلے ازبکستان اور بہارت کی ٹیموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایشین ویمنز گیمز کا کپ 7 سے 13 نومبر تک اردن میں انعقاد کیا گیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@  

https://twitter.com/IRNAURDU1