ایرانی ہینڈبال فیڈریشن کے مطابق، نئے دور کے ایشین ہینڈ بال فیڈریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے پہلے اجلاس کے دوران "مترا نوری" کو ترقیاتی کمیٹی کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔
نوری اس وقت اسلامی جمہوریہ ایران کی ہینڈ بال فیڈریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی رکن ہیں اور 2013 سے ایشین ہینڈ بال فیڈریشن کی ترقیاتی کمیٹی کی رکن ہیں۔
وہ ایشین ہینڈ بال فیڈریشن کی کمیٹیوں کی سربراہی کرنے والی پہلی ایشیائی خاتون ہیں۔ وہ ایشین ہینڈ بال فیڈریشن کمیٹی کی سب سے کم عمر چیئرمین بھی ہیں۔
نیز ایشین ہینڈ بال فیڈریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کے دوران، مقابلہ کمیٹیوں کے چیئرمین، ریفری، ٹریننگ اور کوچز، مارکیٹنگ، یوتھ اینڈ ہینڈ بال اسکول، ترقی پذیر ممالک اور میڈیکل کمیٹی کا بھی انتخاب کیا گیا۔
اس سے قبل ایرانی ہینڈ بال فیڈریشن کے صدر "علی رضا پاکدل" ایشین ہینڈ بال فیڈریشن کے بورڈ کے رکن منتخب ہوئے تھے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@