یہ بات گیلان کی فٹ بال فیڈریشن کے سربراہ قربانعلی الماس نے ارنا کےنمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے اس گیلانی ریفری کی کامیابی کے بارے میں کہا کہ فٹ بال کی تاریخ اور اعداد و شمار کی بین الاقوامی فیڈریشن IFFHS کی ویب سائٹ کی جانب سے دنیا کی سب سے بہترین خواتین ریفریوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں ایرانی خاتون 'گلارہ ناظمی کے نام بھی بہترین ریفریکے طور پر چن لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گلارہ ناظمی، جنہوں نے حالیہ برسوں میں ریفرینگ میں قابل قبول ترقی حاصل کی ہے اور اہم ملکی اور بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لیا ہے، فٹ بال کی تاریخ اور اعداد و شمار کی بین الاقوامی فیڈریشن IFFHS نے 2021 میں ٹاپ فٹ بال ریفریوں میں سے ایک قرار دیا ہے۔
وہ 1362 ہجری شمسی کو صوبے گیلان میں پیدا ہوئی اور خواتین اور مردوں کی ٹیموں میں ریفری کے طور پر اپنے فرائض کو سرانجام دے رہی ہے اور انہیں 2014 سے بین الاقوامی ریفری کے طور پر منتخب ہوئی۔
گیلان صوبے کی اس نامور ریفری روس، فرانس، سوئٹزرلینڈ، یوکرین، ہالینڈ، برازیل، ارجنٹائن، چلی، میکسیکو، امریکا، ہونڈوراس، روانڈا، ملاوی، آسٹریلیا اور جاپان کے ریفریوں کے ساتھ 2021 کی سب سے بہترین خاتون ریفری کی پوزیشن کے حصول کیلیے مقابلہ کرے گی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNAURDU1