تہران، ارنا -  ایران فیشریز آرگنائزیشن تنظیم کے سربراہ برائے معیار کی بہتری، پروسیسنگ اور مارکیٹ کی ترقی کے امور نے کہا ہے کہ گزشتہ 6 مہینوں میں 62.5 ہزار ٹن سے زیادہ مختلف قسم کی ماہی گیری مصنوعات کو مختلف ممالک میں برآمد کیا گیا ہے۔

یہ بات عیسی گلشاہی نے پیر کے روز گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال کے پہلے 6 مہینوں میں ملک سے 62 ہزار اور 500 ٹن مختلف ماہی گیری کی مصنوعات مختلف ممالک کو برآمد کی گئی ہیں جس مقدار سے 27 ہزار ٹن سے زیادہ مچھلیاں، 201 ٹن آرائشی مچھلیاں، 8900ٹن کیکڑے، 6500 ٹن ڈبہ بند مچھلی، 1.1 ٹن کیویار اور دو ٹن سالمن مچھلی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جون سے اگست تک سالمن مچھلی آرمینیا، آذربائیجان اور جارجیا کو برآمد کیا گیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@  

https://twitter.com/IRNAURDU1