ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے اور اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری ایڈمیرل علی شمخانی علاقائی سیکورٹی ڈائیلاگ کا تیسرا اجلاس جو بدھ 10 نومبر سے آغاز ہوگا، کی شرکت کیلیے بھارت جائیں گے۔
اس اجلاس میں جس میں ایران، روس، چین، ہندوستان، ازبکستان، تاجکستان، ترکمانستان اور کرغزستان کے سیکرٹریز اور قومی سلامتی کے مشیر شرکت کریں گے، خطے کی تازہ ترین سیکورٹی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
یہ سربراہی اجلاس اسلامی جمہوریہ ایران کی پہل تھا جس کا پہلا اجلاس 1397 ہجری شمسی میں افغان بحران کا جائزہ لینے کے لیے تہران میں منعقد ہوا ۔
علاقائی سلامتی کے مذاکرات کا دوسرا اجلاس 17 دسمبر 2019 کو تہران میں منعقد ہوا جس میں ایران، روس، چین، ہندوستان، افغانستان، تاجکستان اور ازبکستان کے سیکرٹریوں اور قومی سلامتی کے مشیروں اور اعلیٰ سیکورٹی حکام نے شرکت کی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNAURDU1