تہران، ارنا- سیپک ٹاکرا ورلڈ ایتھلیٹک یوتھ فیسٹیول کے ایرانی مبصر نے کہا کہ اب تک سیپک ٹاکرا کے بین الاقوامی مقابلوں کی ایکروبیٹک حرکتیں کورونا کی وجہ سے ورچوئل منعقد کی جاتی تھیں، لیکن اگلے ماہ سے یہ مقابلے ذاتی طور پر منعقد ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آیندہ شمسی سال میں اسلامی جمہوریہ ایران انڈر 23 بین الاقوامی سپیک ٹاکرا مقابلوں کی میزبانی کرے گا۔

"سہراب آزاد" نے ہفتے کے روز، ارنا نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب سے دنیا بھر میں کورونا وائرس پھیل گیا ہے، تمام سپیک ٹاکرا شو کے مقابلوں سمیت ہر عمر کے مردوں اور عورتوں کے تربیتی کیمپوں کا  بھی ورچوئل طور پر انعقاد کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک ایشین آن لائن کوچنگ کورسز کا انعقاد بھی کیا جس میں حصہ لینے والے مختلف ممالک کے 84 کوچز میں سے 30 کوچز ایران سے تعلق رکھتے تھے۔

ایران کی سیپک ٹاکرا ایسوسی ایشن کے صدر نے مزید کہا کہ عالمی ایتھلیٹس کے ورچوئل فیسٹیول کی ایگزیکٹو کمیٹی جو کہ نیشنل اولمپک کمیٹی کی نگرانی میں کام کرتی ہے، اس عرصے کے دوران انڈر 18 کیٹیگریز اور فٹنس مقابلوں میں فیسٹیول اور ورچوئل کھیلوں کے پروگراموں کا انعقاد کیا جن میں 10 ایرانی کھیلاڑیوں نے حصہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان کھیلاڑیوں کے ورلڈ ورچوئل فیسٹیول کے مبصر کے طور پر، ہم مختلف ممالک کے کھلاڑیوں کی ویڈیوز کی نگرانی اور جائزہ لیتے ہیں، اور بہترین کھلاڑیوں کو خصوصی انعامات سے نوازا جاتا ہے۔

آزاد نے کہا کہ ایکروبیٹک آرٹس کے ورچوئل سیکشن میں، ہم نے انڈر 19 ورلڈ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا، اور ان مقابلوں میں سے ٹاپ 10 کو $3,000 کا انعام دیا جائے گا۔

سیپک ٹاکرا ورلڈ ایتھلیٹک یوتھ فیسٹیول کے ایرانی مبصر نے کہا کہ اب تک سیپک ٹاکرا کے بین الاقوامی مقابلوں کی ایکروبیٹک حرکتیں،کورونا کی وجہ سے ورچوئل منعقد کی جاتی تھیں، لیکن اگلے ماہ سے یہ مقابلے ذاتی طور پر ہوں گے اور آیندہ شمسی سال میں اسلامی جمہوریہ ایران انڈر 23 بین الاقوامی سپیک ٹاکرا مقابلوں کی میزبانی کرے گا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@