تہران، ارنا- ایرانی صوبے لرستان سے تعلق رکھنے والے باکسر "یوسف ایمانی"، تہران کے میلاد ٹاور میں 403 براہ راست مکے (بائیں اور دائیں) لگا کر اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروانے میں کامیاب رہے۔

ان خیالات کا اظہار صوبہ تہران کی پبلک اسپورٹس فیڈریشن کی ریکارڈ رجسٹریشن کمیٹی کے چیئرمین "ہادی رضائی نے" ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل سلواک باکسر نے 334 سیدھی مکے لگا کر دنیا میں سر فہرست تھے۔

انہوں نے کہا کہ فیڈریشن آف پبلک سپورٹس کی ریکارڈ توڑنے والی کمیٹی ان ریکارڈز کا واحد حوالہ ہے اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ دنیا کا سب سے معزز ادارہ ہے اور  اب اس ایرانی ایتھلیٹ کا نام اب گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ہے۔

تہران پبلک اسپورٹس فیڈریشن کی ریکارڈ رجسٹریشن کمیٹی کے سربراہ کے مطابق اس کھیل کی نوعیت کی وجہ سے اس حوالے سے کچھ سختیاں تھیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@