نائب ایرانی وزیر خارجہ علی باقری کنی جوہری معاہدے کے جوائنٹ کمیشن کے کوآرڈینیٹر کے ساتھ بات چیت کے لیے اس ہفتے بدھ کو برسلز روانہ ہوں گے۔
علی باقری کنی نے پیر کے روز اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ بدھ کے روز برسلز میں مشترکہ کمیشن کے کوآرڈینیٹر سے ملاقات کروں گا تاکہ نتائج پر مبنی مذاکرات پر اپنی بات چیت جاری رکھیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایران جابرانہ اور غیر قانونی پابندیوں کے مکمل اور موثر خاتمے، ایران کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے مذاکرات کے لیے پرعزم ہے۔
نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ سوال یہ ہے کہ کیا دوسری فریق اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لیے حقیقی طور پر تیار ہیں؟
باقری کنی نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ دباؤ کی ناکام پالیسی کا تسلسل یقینی طور پر 'غیر قانونی اور جابرانہ پابندیوں کو ہٹانے کے لیے مذاکرات' کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور نہیں کر سکے گا لیکن اس سے مذاکرات کی بڑی پیچیدگی میں اضافہ ہو جائے گا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNAURDU1