تہران، ارنا – ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ ہم بیلجیئم کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔

یہ بات علامہ "سید ابراہیم رئیسی" نے پیر کے روز بیلجیئم کے نئے سفیر "جیانمار کورٹیزو" کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر بیلجیئم کے نئے سفیر نے صدر رئیسی کو اپنی اسناد تقرری پیش کی۔
ایرانی صدر نے کہا کہ جوہری معاہدے یا دیگر مسائل کے حوالے سے یورپی ممالک کی کارکردگی ایسی ہونی چاہیے جس سے امریکہ کے لئے یہ احساس پیدا نہ ہو کہ یورپ ایک اثر و رسوخ والا خطہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ دوسروں کو تہران اور برسلز کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات میں تعصب کی اجازت نہ دیں ، انہوں نے دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا۔
اس ملاقات کے دوران آیت اللہ رئیسی نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ اپنے وعدوں کی پاسداری کی ہے جبکہ یورپی ممالک نے اپنے وعدوں کو پورا کرنے سے گریز کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اپنی غیر منصفانہ تسلط کو مضبوط اور مسلط کرنے کے درپے ہے اور دنیا کے ممالک کو یکطرفہ رجحانات کو جاری رکھنے اور امریکیوں کو ان کے حصول کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔‘
انہوں نے کہا کہ ہم بیلجیئم کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو وسعت دینا چاہتے ہیں۔
ایران میں بیلجیئم کے نئے سفیر نے تہران اور برسلز کے درمیان دوستی کی بنیادوں پر مبنی تعلقات کی تاریخ کی تعریف کی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@