تہران ، ارنا - ایرانی قومی ٹیم ناروے کے شہر اوسلو میں منعقدہ عالمی گریکو رومن کشتی چیمپئن شپ مقابلوں میں دوسری پوزیشن پر آگئی۔

منعقدہ مقابلوں میں روسی قومی ٹیم نے پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی۔
عالمی گریکو رومن کشتی چیمپئن شپ مقابلوں کا اتوار کے روز خاتمہ کیا گیا۔
ان مقابلوں میں ایرانی پہلوان علی اکبر یوسفی نے 130 کلوگرام وزن کے زمرے میں اور 97 کلوگرام وزن کے زمرے میں "محمد ہادی ساروی" نے طلائی تمغے جیت لئے۔
دوسرے ایرانی پہلوانوں محمد علی گرایی اور پژمان پشتام نے بالترتیب 77 اور 82 کلوگرام کے زمرے میں دو کانسی کے تمغے اپنے نام کرلئے۔
روسی ٹیم 130 پوائنٹس کے ساتھ پہلے جبکہ ایران اور آذربائیجان بالترتیب 96 اور 87 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر آئے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@