اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت علامہ سید ابراہیم رئیسی کا پیغام درج ذیل ہے؛
بسم اللہ الرحمن الرحیم
اناللہ و انا الیہ راجعون
افغان عوام اور پوری انسانی برادری سے افغانستان کے بے گناہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد کی شہادت اور زخمی ہونے پر تعزیت پیش کرتا ہوں جو ایک مقدس جگہ پر عبادت کر رہے تھے۔
یہ جرم جو کہ ربیع الاول کے مہینے کے شروع میں کیا گیا تھا مسلمانوں کے درمیان اختلافات کے بیج بونے کے مقصد سے کیا گیا تھا اور اس کو ان لوگوں نے کیا جن کی انسانیت اور مذہب مخالف فطرت، سب پر ظاہر ہے۔
یہ کسی پر پوشیدہ نہیں ہے کہ اس تکفیری دہشتگرد تحریک کی ترقی ،امریکہ کے تعاون اور منصوبوں سے کی گئی ہے اور حالیہ برسوں میں امریکہ نے افغانستان میں داعش کے مجرموں کی سرگرمیوں میں توسیع کو آسان بنانے سمیت اس لعنت کو جڑ سے اکھار پھینکنے کو روکا ہے۔
میں دہشت گردانہ کارروائیوں کے جاری رہنے اور نسلی بغاوت کے ساتھ مذہبی بغاوت کے امتزاج جو افغانستان کے لیے نئے امریکی سیکیورٹی منصوبے کا حصہ ہے، سے اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیتا ہوں کہ اسلامی جمہوریہ ایران گزشتہ کی طرح افغان بہنوں اور بھائیوں کی مکمل حمایت پر تیار ہے۔
ہم امید کرتے ہیں کہ افغان گروہوں کی چوکسی اور ایک جامع حکومت کی تشکیل کے ساتھ اس منصوبے کا ایک بڑا حصہ ناکام ہو جائے گا اور انشاء اللہ افغانستان میں قیام امن برقرار ہوگا۔
والسلام علیکم و رحمت الله
سید ابراہیم رئیسی
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@