تہران، ارنا- ایرانی کھیلاڑیوں نے ورلڈ کمپنی اسپورٹس گیمز کے پہلے دن میں ٹریک اینڈ فیلڈ، تیراکی اور ڈارت کے شعبوں میں 23 رنگے برنگے تمغے جیت لیے۔

لیبرز سپورٹس فیڈریشن کے مطابق ان مقابلوں کا 7 اکتوبر کو یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں شروع ہوا۔

منعقدہ ان مقابلوں کے ٹریک اینڈ فیلڈ کے شعبے میں ایرانی مرد اور خوایتن رنرز نے 11 رنگے برنگے تمغوں کو اپنے نام کرلیا۔

انہوں نے ان مقابلوں کے پہلے دن میں مختلف فیلڈز میں مجموعی طور پر 5 طلائی، 2 چاندی اور ایک کانسی کے تمغوں کو حاصل کرلیا۔

نیز ان مقابلوں کے ورلڈ بیچ والی بال ٹورنامنٹ کے پہلے دن میں ایرانی ٹیم "ثنا امین" نے فرانسیسی ٹیم کو 0-2 نتیجے کیساتھ شکست دی۔ اس کے علاوہ ایران کی مشہد بلدیہ ٹیم نے فرانس کے دوسرے نمائندے کو 0-2 نتیجے سے شکست دی۔

 ورلڈ کمپنی اسپورٹس گیمز کے تیراکی کے شعبے میں فولاد مبارکہ سپاہان اور نیشکر ہفت تپہ کی ایرانی ٹیموں کے تیراکیوں نے مجموعی طور پر 11 رنگے برنگے تمغوں کو اپنے نام کرلیا۔

نیز ٹیبل ٹینس کے میدان میں ایران سے فولاد مبارکہ سپاہان کی ٹیم نے دو ٹیموں جرمنی اور یونان کے خلاف شکست قبول کرنے کے بعد مقابلے سے باہر ہو گیا تاہم؛ قم مینگنیز مائنز ٹیم نے ان مقابلوں میں جرمنی، فرانس اور یونان کے خلاف تین فتوحات کیساتھ کوارٹر مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

اس کے علاوہ عالمی کمپنیوں کے مقابلے کے ڈارٹس ٹیم سیکشن میں ایران منرلز پروڈکشن کمپنی کی ڈارٹس ٹیم نے "محمد رضا فراہانی" کی قیادت میں فرانس، جرمنی، یونان، بیلجیم اور آسٹریا کو شکست دے کر ایک کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

نیز  ان مقابلوں کے فٹبال سیکشن میں  ایران سے ڈاکٹر عبیدی فارماسیوٹیکل فٹ بال ٹیم اور یونان کی او ٹی ای ٹیم کیساتھ میچ 1-1 نتیجے کے برابر رہا۔ دوسرے میچ میں ایرانی ٹیم فولاد مبارکہ سپاہان، یونانی پولیس ٹیم کیخلاف میچ میں چار گول سے ہار گیا۔

ان مقابلوں کے سلسلے میں فولاد مبارکہ سپاہان کی ٹیم نے اپنی فرانسیسی حریف کیخلاف میچ میں میدان میں حاضر ہوئی لیکن فرانسیسی ٹیم کی عدم موجودگی کی وجہ سے فولاد مبارکہ سپاہان کو فاتح قرار دیا گیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@