تہران، ارنا-اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ایک پیغام میں نئے جاپانی وزیر اعظم "فومیو کیشیدا" کو وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کردیا کہ باہمی تعاون بڑھانے سے گزشتہ کی طرح تعلقات کی مضبوطی اور علاقائی و بین الاقوامی استحکام کا باعث بنے گا۔

رپورٹ کے مطابق، علامہ "سید ابراہیم رئیسی" نے فومیو کیشیدا کے نام میں اپنے پیغام میں ایرانی حکومت اور عوام کیجانب سے ان کو جاپان کے نئے وزیر اعظم کے عہدے پر مقرر ہونے کی مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کرلیا کہ ان کے دور میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے ایک نئے باب کا آغاز ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور جاپان کے درمیان دوستانہ اور تاریخی تعلقات اور مشترکہ کوششوں کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں بالخصوص اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعلقات اور تعاون پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ جائیں گے۔

علامہ رئیسی نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی پالیسی، علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کو مضبوط بنانے میں مدد کرنے کی ہے تاکہ انصاف کی روشنی میں بین الاقوامی ذمہ داریوں اور معاہدوں پر عمل کیا جائے، آزاد ممالک کی خودمختاری کا احترام کیا جائے اور قوموں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے۔

ایرانی صدر نے مزید کہا کہ اسی وجہ سے مجھے یقین ہے کہ باہمی تعاون بڑھانے سے گزشتہ کی طرح تعلقات کی مضبوطی اور علاقائی و بین الاقوامی استحکام کا باعث بنے گا۔

علامہ رئیسی نےکہا کہ ایران اور جاپان دو پرانے دوستوں کی حیثیت سے دوطرفہ تعلقات کو اصلیت دے کر باہمی اعتماد کو گہرا کر سکتے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے جاپانی وزیر اعظم کی کامیابی اور صحت و نیز جاپانی عوام کی خوشی اور بھلائی کی دعا کی۔

 واضح رہے کہ فومیو کیشیدا 5 اکتوبر کو جاپانی پارلیمنٹ کیجانب سے نئے وزیر اعظم منتخب ہوئے اور انہوں نے کووڈ -19 کی بیماری پر قابو پانے اور جاپانی معیشت کی بحالی کے لیے کام کرنے کا وعدہ کیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@