تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے کھیل دستے نے سنٹرل ایشین یوتھ چیمپئن شپ کے مقابلوں کے پہلے دن میں ٹریک اینڈ فیلڈ شعبے میں 3 طلائی تمغوں کو اپے نام کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق سنٹرل ایشین یوتھ چیمپئن شپ مقابلوں کا آج بروز بدھ کو ازبکستان کے شہر تاشقند میں انعقاد کیا گیا جس کے پہلے دن میں ایرانی نمائندوں نے تین طلائی تمغوں کا حصول کیا۔

"امیر حسین اسدی منش" نے 10 ہزار میٹر یوتھ کے واک میں ایران کا پہلا تمغہ جیت لیا۔ اسدمنش نے00:45:50:51  کے ریکارڈ سے لائن ختم کی اور پہلی پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

نیز خاتون ایرانی کھیلاڑی "فاطمہ زہرا قلعہ نویی" نے 10 ہزار میٹر نوجوانوں کی واک میں 00:45:26:26 کے ریکارڈ سے ایک طلائی تمغے کو اپنے نام کرلیا۔

اس کے علاوہ "محمد عبد شہری" نے 1500 میٹر نوحوانوں کی واک میں 00:04:04:75 کے ریکارڈ سے ایک طلائی تمغے کو اپنے نام کرلیا۔

واضح رہے کہ سنٹرل ایشین یوتھ چیمپئن شپ مقابلوں کا 29 اور 30 ستمبر کو ازبکستان کے شہر تاشقند کی میزبانی میں انعقاد کیا جاتا ہے جس میں ایران نے 31 کھیلاڑیوں سے حصہ لیا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@