تہران، ارنا- بین الاقوامی پیرالمپک کمیٹی کی سرکاری ویب سائٹ نے ایک رپورٹ شائع کی جس میں ٹوکیو کے 2020 پیرالمپک گیمز میں دو معذور ایرانی جوڈو کھیلاڑیوں کی اعلی کارکردگی کی تعریف کی گئی ہے۔

ٹوکیو میں منعقد ہونے والے پیرالمپک کا 16 ویں ٹورنامنٹ ایرانی قافلے کی 13 ویں پوزیشن کے ساتھ اختتام پذیر ہوا جس میں ایرانی نابینا کھیلاڑیوں 'وحید نوری' اور 'محمد رضا خیر اللہ زادہ'نے دو طلائی تمغے حاصل کیے۔ ان مقابلوں میں ایرانی ٹیم کا کوچ محمدرضا حاج یوسف زادہ' تھا۔

انٹرنیشنل پیرالمپک کمیٹی نے اپنی شا‏‏ئع ہونے والی رپورٹ میں ٹوکیو کے 2020 پیرالمپک مقابلوں میں ایرانی بلائنڈ جوڈو کھیلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔

قابل ذکر ہے کہ ایرانی ٹیم نےٹوکیو کے مقابلوں میں 12 طلائی ، 11 چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ حاصل کر کے 13 ویں پوزیشن پر آگئی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@  

https://twitter.com/IRNAURDU1