تہران، ارنا- تہران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کی پری کلینکل امیجنگ لیبارٹری کے نائب سربراہ برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے امور نے کہا ہے کہ ہم پری کلینیکل امیجنگ لیبارٹری سے لیس 5 ممالک میں شامل ہیں۔

ڈاکٹر "احسان شریف پاقلعہ" نے پیر کے روز ارنا نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال، دنیا میں 9 کل لیبارٹریز ہیں جو کلینیکل امیجنگ سے لیس ہیں اور اس کمپلیکس کی نویں لیبارٹری ہمارے ملک میں قائم کی گئی ہے اور محققین کو خدمات فراہم کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل 9 لیبارٹریوں میں سے چار لیبارٹریز امریکہ میں، دو لیبارٹریز برطانیہ میں اور باقی جرمنی، اٹلی اور ایران میں ہیں۔ دوسرے لفظوں میں دنیا کی نویں پری کلینیکل امیجنگ لیبارٹری ایران میں ہے۔

شریف نے کہا کہ یہ لیبارٹری بہت جدید سہولیات اور ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور اس کے تمام آلات اور ٹیکنالوجیز ایرانی محققین نے بنائی ہیں اور اس کام کو نائب صدر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے بھی سپورٹ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پری کلینیکل امیجنگ ان موضوعات میں سے ایک ہے جنہیں ملک میں نظر انداز کیا گیا تھا لیکن ایرانی محققین کی کوششوں سے یہ کمپلیکس قائم کیا گیا ہے اور محققین کو خدمات فراہم کرنے میں مصروف ہے۔

شریف نے کہا کہ یہ لیبارٹری مختلف شعبوں بشمول ادویات، کینسر، متعدی امراض حتی کہ نینو ٹیکنالوجی اور سٹیم سیلز میں فعال ہے۔

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ اس لیبارٹری کے نفاذ کے چار سالوں میں، 500 سے زائد پراجیکٹس کو رجسٹر کیا گیا ہے اوراس عرصے کے دوران، اس مجموعہ میں 4000 سے زائد اسکین کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب تک ہم نے تقریبا 40 ہزار افراد کی تربیت دی ہے تا کہ اس مجموعے کی تمام صلاحیتوں کو بہترین طریقے سے استعمال کریں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@