تہران، ارنا- ایرانی خواتین کی ہینڈ بال ٹیم نے ایشین چیمپئن شپ مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھی پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق، ایرانی خواتین کی ہینڈ بال ٹیم، پہلی بار کیلئے ایشین چیمپئن شپ کے 4 ٹاپ ٹیموں میں شامل ہوگئی اور اس کامیابی کے حصول سے اس نے عالمی مقابلوں کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

ایران خواتین کی ہینڈ بال ٹیم، آج سیمی مرحلے میں قازقستان کیخلاف میدان میں اترگئی تاہم وہ کامیابی سے ہمکنار نہ ہوسکی اور 38-33 کے نتیجے کیساتھ ہار گئی۔

ورلڈ کوٹہ کا حصول، ٹاپ چار ٹیموں میں شمولیت اور پہلی بار ایشین مقابلوں کے سیمی فائنل میں شرکت، ایرانی قومی خواتین ہینڈ بال ٹیم کی ایشیائی میدانوں میں بہترین کارکردگی ہے۔

واضح رہے کہ 18 ویں ایشین چیمپئن شپ مقابلوں کا اردن کی میزبانی میں انعقاد کیا گیا اور ایرانی قومی ہینڈبال ٹیم کی خواتین کھیلاڑی کل بروز اتوار کو وطن واپس روانہ ہوں گی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@